لبنان

سعودی دھمکیوں نے پوری لبنانی قوم کو اکھٹا اور متحد کردیا:شیخ نعیم قاسم

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آل سعود خطے کے موجودہ مسائل کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہو گئی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم‘‘ نے لبنان کے علاقے سرعین الفوقا میں منعقدہ ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک ایسے گرداب میں پھنس چکا ہے جس سے نجات ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے بہت کوشش کی کہ لبنان کو مسائل کے گرداب میں پھنسا دے لیکن وہ خود ہی اس گرداب میں پھنس گیا اور اب سعودیوں کو سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ اس مشکل سے کس طرح نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی دھمکیوں نے پوری لبنانی قوم کو اکھٹا اور متحد کردیا اور اس بحران کے آغاز سے ہی اکائیاں سعودی عرب کے خلاف چلتی آرہی ہیں اور اب سعودی عرب کے حکام کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔

موصوف نائب سیکریٹری جنرل نے کہا کہ عالمی طاقتیں امریکہ اور اسرائیل کے سرکردگی میں اس بات کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ مشرق وسطیٰ خاص طور پر لبنان میں دہشتگردوں کو مسلط کر دیں لیکن استقامتی گروہوں نے حزب اللہ لبنان کی سربراہی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ حزب اللہ لبنان کی سیاست اور امنیت کے ساتھ ساتھ حکومت کی تشکیل کے لئے ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور فتنہ گر طاقتیں لبنان میں معاشی دباؤ ڈال کر باج وصول کرنا چاہتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button