دنیا

یورپ میں ممکنہ دہشت گردی کاخطرہ موجود

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق کرسمس کے موقع پر یورپ میں ممکنہ دہشت گردی کاخطرہ موجود ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی نئی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کرسمس پر برلن اوراستنبول میں دہشت گرد حملے ہوئے تھے، جبکہ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سوئیڈن میں حال ہی میں حملے ہوئے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اورداعش متحرک ہیں اور دونوں حملوں کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مقامی حکومتیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ وارننگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ممکنہ دہشت گرد حملوں سے متعلق تشویش برقرار ہے،دہشت گرد اور ان کے حامی پیشگی وارننگ کے بغیر حملے کر سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button