ایران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں متعدد فیلڈ اسپتال قائم کردیئے
سپاہ پاسداران کے ایک سینئیر عہدیدار بریگیڈیر علی اکبر پور جمشیدیان نے جمعرات کو بتایا کہ سپاہ پاسداران کے بری یونٹ کے جوان زلزلے کے فورا بعد متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے تھے اور انہوں نے ریسکیوں کارروائیاں شروع کردی تھیں۔
سپاہ پاسداران کے بری یونٹ کے کوآرڈینیشن شعبے کے نائب سربراہ پور جمشیدیان نے کہا کہ اب تک کرمانشاہ، اسلام آباد غرب، جوان رود ، ازگلہ اور سرپل ذہاب شہروں میں چھے فیلڈ اسپتال قائم دیئےگئے ہیں جہاں زخمیوں اور متاثرہ افراد کو طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک سیکڑوں زخمیوں کا ان اسپتالوں میں علاج کیا جاچکا ہے۔
اتوار کی رات مغربی ایران کے علاقے میں آنے والے شدید زلزلے میں کم سے کم چار سو بتیس افراد جاں بحق اور نو ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔