دنیا

برطانوی ملکہ سے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ

برطانوی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے ملکہ الزبتھ سے اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پیراڈائز لیکس نے ملکہ برطانیہ کی آف شور کمپنی میں 1کروڑ پائونڈز کی سرمایہ کاری کا بھانڈا پھوڑا تھا ،جہاں سے انہیں آمدنی ہوتی تھی۔

لیبر پارٹی کے شیڈو وزیر خزانہ نے مطالبہ کیا ہےکہ پیراڈائز لیکس کے مطابق ملکہ الزبیتھ اپنے تمام اکائونٹس عوام کے سامنے پیش کریں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکہ کے مالی امور کے نگراں ٹوری وزیر معافی مانگیں ، ملکہ کو ان کے مشیروں نے بری طرح شرمندہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button