یمن

ایران کے خلاف امریکی دعوی مضحکہ خیز، یمنی وزارت خارجہ کا بیان

یمن کی وزارت خارجہ نے ریاض پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں ایران کے ملوث ہونے کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق العالم کی رپورٹمیں یمن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاض پر یمنی فوج کے میزائل حملے کے بارے میں ایران کے خلاف امریکہ کی وزارت خارجہ اور دفاع کے منفی پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جارحیت کا نشانہ بننے والا ہر ملک، اپنا دفاع کرنے کا حق رکھتا ہے اور واشنگٹن اسی بات کو بھول گیا ہے۔

یمن کی وزارت خارجہ نے ریاض پر ہونے والے میزائل حملے اور یمنی فوج کی میزائل توانائی کی تقویت میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر جیفری ہوگن کے بیان کو ایران کے خلاف تشہیراتی یلغار کی ناکام کوشش قرار دیا اور کہا کہ امریکہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی سازشوں میں شامل رہتے ہوئے یمن میں دو ہزار پندرہ سے جاری قتل عام اور ہونے والی تباہی کو نظرانداز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button