سعودی عرب امریکی سبز چراغ کے بعد خطے پرایک اور جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے : محسن رضائی
ایران کی مجمع تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے سعودی عرب کی عراق، شام، یمن، قطر اور لبنان میں مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے سابق صدرصدام معدوم کی طرح سعودی عرب کو بھی امریکہ نے خطے میں جنگ کے لئے سبز چراغ دکھا دیا ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مجمع تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری جناب محسن رضائی نے سعودی عرب کی عراق، شام، یمن، قطر اور لبنان میں مداخلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے سابق صدرصدام معدوم کی طرح سعودی عرب کو بھی امریکہ نے خطے میں جنگ کے لئے سبز چراغ دکھا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام اور جنگ افروزی کے سلسلے میں امریکی ، اسرائیلی ایجنڈے پر کام کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کی طرح لبنانی عوام اور حکومت بھی سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کا مقابلہ کریں گے۔