یمن کے رہائشی علاقے پر سعودی حملوں میں 50 سے زائد شہری شہید اور زخمی
یمن کے ذرائع ابلاغ نے حجہ کے رہائشی علاقے پر سعودی عرب اور اتحادی افواج کے تازہ ترین حملے کے نتیجے میں 50 سے زیادہ نہتے شہری شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق المیادین نےکہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے تازہ ترین حملوں کے نتیجے میں افلح الیمن کے علاقے نھران کے حجہ گاوں میں50 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر ظالم سعودی اتحاد نے امدادی کارکنوں کو بھی حملے کا ہدف بنایا جو متاثرین کو باہر نکال رہے تھے۔ دوسری طرف بعض ذرائع نے کہا ہے کہ یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے یمن کے مستعفی اور فراری صدر منصور ھادی کی حامی اہلکاروں کی جنوب مغربی تعز کے بئرپاشا شہر کی طرف پیش قدمی کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس آپریشن کے نتیجے میں منصور ہادی کے بے شمار اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس وقت منصور ہادی کے اہلکاروں کے مرکز جنوب تعز کے دو حصوں حیفان اور الصلو کی الشبکہ اور المفالیس کے پہاڑ یمن اور رضاکار فورسز کے حملوں کا ہدف ہیں۔
یمن کے فوجی ذرائع میں سے ایک نے کہا ہے کہ یمنی فوج کا ایک میزائل قاہر-2 میزائل یونٹ سے الرویک جو منصور ہادی کے اہلکاروں سے متعلق ہے، پر فائر کیا گیا جس نے اپنے ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا۔ یمنی فورسز نے مغربی مارب کے علاقے صراوح کی وادی المخدرہ میں منصور ہادی کے اہلکاروں کی پیش قدمی روک دی ہے اس آپریشن کے نتیجے میں سات اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے بارہا صنعا کے رہائشی علاقے الصافیہ میں سعودی سفارتخانے کی عمارت پر بمباری کیہے۔یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے منصور ہادی کے اہلکاروں کے گڑھ صباح اور سرحدی شہر میدی کو توپ خانے سے نشانہ بنایا۔
دوسری طرف یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے سرحدی علاقے میدی میں ھادی کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔سعودی جارح اتحاد نے مقابلے میں مغربی یمن کے شہر حجہ کے دو سرحدی علاقے حرض اور میدی پر گیارہ مرتبہ بمباری کی۔
فوجی ذرائع نے جیزان الحثیرہ میں فوجی گاڑی کے تباہ ہونے کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔یمن کی فوج اور رضاکار فورسز نے نجران کے الشرفہ بیس کی طرف سعودی فوج کی پیش قدمی روک دی ہے۔
خیال رہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں کا مقصد اس ملک میں آل سعود کے اشاروں پر ناچنے والی ایک کٹھ پتلی حکومت قائم کرنا ہے۔یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے آرٹلری یونٹ نے نجران اور جیزان میں سعودی فوج کے مراکز کو بمباری سے تباہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں اب تک کم سے کم دس ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ بیس ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔