عراق
بغداد:زائرین امام حسینؑ کو نشانہ بنانے کی کوشش پر 2 خودکش بمبار ہلاک
عراقی دارالحکومت بغداد میں فرائض سر انجام دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شہر کا علاقہ ’’الرضوانیہ‘‘ کے جنوب مغربی حصے میں 2 خودکش حملہ آوروں کو واصل جہنم کر دیا گیاہے جو علاقے میں موجود امام حسینؑ کے چہلم میں شرکت کیلئے کربلا جانے والے زائرین پر حملہ کرنے جارہے تھے۔
واضح رہے کہ عراق بھر میں ماتم امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے ،تاکہ کسی بھی افسوسناک حادثے سے بچا جاسکے۔