پاکستان
ناصر شیرازی اغواء کیس کی سماعت، ناصر شیرازی کو پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
شیعت نیوز: لاہور ہائی کورٹ میں ناصر شیرازی اغواء کیس کی سماعت معزز جج قاضی محمد امین کی عدالت میں ہوئی. عدالت عالیہ نے ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کو عدالت کے سامنے نہ پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا. جسٹس قاضی امین نے ڈی ایس پی محمد اقبال سے شدید اورسخت استفسار کیا اور ناصرعباس شیرازی کو پیش نہ کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل شکیل الرحمن اور سی سی پی او امین وینس کو آج ڈیڑھ بجے عدالت میں طلب کر لیا ہے. معزز جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور پولیس کیس کو آسان نہ سمجھے.