ایران

ایران کے خلاف سعودی عرب کے الزامات تخریب کارانہ اور اشتعال انگیز ہیں

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یمن سے متعلق ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے جارح سعودی اتحاد کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے انھیں ناروا، غیر ذمہ دارانہ، تخریب کارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے والے سعودی اتحاد نے اتوار کے روز یمنی فوج کی جانب سے ریاض میں ملک خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل حملے کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایک بار پھر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ میزائل جیسے فوجی ہتھیار ایران کی جانب سے یمن ارسال کئے گئے ہیں۔

بہرام قاسمی نے پیر کے روز ایک بیان میں یمنی عوام کے خلاف سعودی اتحاد کی، کئی برسوں سے جاری جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے خلاف یمنی فوج کے جوابی حملوں کو مکمل آزادنہ اقدام قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف یمنی عوام کے ردعمل کو کسی ملک کی جانب سے اکسائے جانے جیسے اقدام کے بجائے سعودی جارحیت میں تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے۔

بہرام قاسمی نے سعودی حکام کو صلاح دی کہ وہ دیگر ملکوں پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے مظلوم یمنی عوام کے قتل عام بند کریں اور یمنی فریقوں میں مذاکرات کے ذریعے اس ملک میں قیام امن کی راہ ہموار کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button