تیس ہزار میں سے پندرہ ہزار زائرین کو ایران بھیج دیا، ڈی سی چاغی
شیعت نیوز: پاکستان بھر سے 30 ہزار زائرین ایران جانے کےلیے تفتان پہنچ گئے، جن میں سے 15 ہزار کو کلیئر کرنے کے بعد ایران بھیج دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر چاغی کا کہنا ہے کہ ان میں 15 ہزار کو ایران بھیج دیا گیا ہے جبکہ 7 سے 8 ہزار زائرین کو آئندہ 2 روز میں کلیئر کردیں گے، تفتان پہنچنے والے زائرین کو انتظامیہ کھانا اور پانی مہیا کررہی ہے۔ڈی سی چاغی کے مطابق پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں زائرین تفتان پہنچے ہیں، ان کی کلیئرنس کے لئے ایف آئی اے کا اضافی عملہ تفتان پہنچ گیا ہے۔دوسری جانب زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مبینہ طور پر پیسے لے کر امیگریشن کی جارہی ہے۔لیویز حکام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر واقع امیگریشن آفس دن رات کام کررہا ہے لیکن ایک وقت میں30 ہزار سے زائد زائرین کے آجانے سے کلیئر کرنے میں وقت لگ رہا ہے۔