ایران

4 نومبر، عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کا دن

تبلیغ اسلامی ہم آہنگی کونسل نے عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی مناسب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار نومبر کا دن سامراجی طاقتوں کے ناجائز مطالبات کے خلاف انقلابی جذبے کے مظاہرے کا دن ہے۔
تبلیغ اسلامی ہم آہنگی کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چار نومبر کا دن حریت پسند مسلمان قوموں خاص طور سے اسلامی جمہوریہ ایران کے مجاہد، بیدار اور سامراج دشمن عوام کی جانب سے امریکی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اعلان اور غم و غصے کے اظہار کا دن ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ ایران کی شہید پرور قوم کے خلاف امریکی حکام کے نازیبا، تحقیر آمیز اور متکبرانہ الفاظ کے استعمال اور سامراجی خصلت کے مظاہرے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نہ صرف بڑا شیطان ہے بلکہ انسانی سماج اور عالمی امن و سلامتی کا بھی سب سے بڑا دشمن ہے۔
تبلیغ اسلامی ہم آہنگی کونسل کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ چار نومبر کا دن ایران کی عظیم اور بہادر قوم کی تاریخ میں اسلامی انقلاب کی تشکیل کے عمل کو تیز اور اسے پائیدار اور ترقی دینے کا نقطہ آغاز ہے۔
اس بیان میں یہ بات بھی زور دے کر کہی گئی ہے کہ چار نومبر کے دن عالمی سامراج کے خلاف ہونے والے ملک گیر مظاہرے اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم بانی حضرت امام خمینی رح کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہنے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پیروی کی علامت ہیں اور ملت ایران سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کی ریلیوں میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔
قابل ذکر ہے کہ چار نومبر کا دن ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اڑتیس سال قبل اس دن ایران کے یونیورسٹی طلبا نے انقلاب اسلامی کے خلاف پے در پے سازشوں پر احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے نما جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button