ایران

امریکی حکام معاہدوں کو پیروں تلے روندتے ہیں، خطیب جمعہ تہران آیت اللہ موحدی کرمانی

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ہفتے نماز کے خطبوں میں کہا کہ امریکا جہاں بھی اپنے مفادات کو دیکھتا ہے وہاں وہ ہر طرح کے معاہدوں کو پیروں تلے روند دیتا ہے۔

شیعت نیوز کے مطابق انہوں نے ایٹمی معاہدے میں تبدیلی یا ممکنہ طور پر اس کو ختم کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ احمقانہ ہے۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف ٹرمپ کے حالیہ مخاصمانہ بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسداران پوری قوت کے ساتھ امریکا کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مقابلے میں ڈٹی ہوئی ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی حکام ہوشیار اور بیدار ہیں اور انہیں دشمن کے مقابلے میں پیچھے نہیں ہٹنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ پسند نہیں ہے لیکن وہ دشمنوں کی تمام سازشوں کے مقابلے میں بھرپور استقامت کا مظاہرہ کرے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے تہران میں ایران روس اور جمہوریہ آذربائیجان کے سربراہوں کے حالیہ سہ فریقی اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس بہت ہی کامیاب رہا ہے اور اس سے ایک بار پھر ایران کی عظمت و وقار دنیا کے سامنے ظاہر ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button