مقبوضہ فلسطین

غلطی سے انتباہی سائرن بجنے پر بزدل صیہونیوں کی دوڑی لگ گئیں

صیہونی ریاست نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے پیش نظر صیہونی آباد کاروں کو کسی اچانک خطرے سے متنبہ کرنے کے لیے ‘انتباہی سائرن‘ لگا رکھے ہیں۔ وارنگ سائرن بجتے ہی صیہونی پناہ گاہوں اور زیردوز مورچوں میں جا گھستے ہیں۔

گذشتہ روز ایک عجیب تماشا ہوا جب غلطی سے سائرن بجتے ہی اسرائیل کے کئی شہروں میں صیہونیوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

عبرانی میڈیا کے مطابق غلطی سے فوج کے زیرانتظام خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ سائرن بجتے ہی صیہونیوں کی بڑی تعداد اپنے کام کاج چھوڑ کر بھاگ کھڑی ہوئی۔

عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور یافا شہروں کے علاوہ کئی دوسرے شہروں میں بھی سائرن کی آوازیں سنائی دیں۔ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق 2:48 پر پیش آیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انتباہی سائرن غلطی سے بج گئے تھے۔ فوج کو ایسا کوئی خطرہ نہیں تھا۔ یہ اقدام ارادی طور پرنہیں کیا گیا۔

اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ نے اسے بہت بڑا المیہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ صیہونیوں کو فلسطینیوں کے حملوں کا خوف ہو نہ ہو مگر خطرے کے سائرن انہیں زیادہ خوف زدہ کرتے دیتے ہیں۔ اس غلطی کی وجہ سے صیہونی کئی گھنٹے خوف کا شکار رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button