دنیا

امریکی اور روسی وزراء خارجہ کی شام کے بارے میںٹیلیفون پر گفتگو

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیعت نیوزنےروسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزير خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شام کے بارے میں ٹیلیفون پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس گفتگو میں روسی وزير خارجہ نے شام کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں سیاسی راہ حل پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام کی قومی حاکمیت کا احترام ہر حال میں ضروری ہے اور کیمیائی ہتھیارون کے مسئلہ کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے بلکہ حقیقت کی تہہ تک پہنچنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button