دنیا

برطانوی وزیر دفاع جنسی اسکینڈل کی وجہ سے مستعفی

جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی وزیردفاع مائیکل فیلن نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنسی اسکینڈل کے حوالے مائیکل فیلن نے خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اخلاقی طور پر گری ہوئی حرکت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون صحافی جولیا ہارٹلے نے مجھے خبردار کیا تھا کہ اگر پھر میں نے دوبارہ اس طرح کی حرکت کی تو منہ پر مکا مار دے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے کئی اراکین کو جنسی اسکینڈل کا سامنا ہے ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جنسی اسکینڈل میں ملوث برطانوی وزیر سمیت 4 اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ثبوت سامنے آئے تھے۔

جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے والے اراکین کا تعلق برطانیہ کی حکمراں جماعت ری پبلیکن پارٹی اور لیبر پارٹی سے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button