پاکستان

کراچی: انصار الشریعہ کے مفرور ملزم سریش صدیقی کا ساتھی گرفتار۔

شیعت نیوز: کراچی کے علاقے خداداد کالونی سے حساس اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے مفرور ملزم سریش صدیقی کے قریبی ساتھی کو کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور ممنوعہ لیٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں نے اس وقت کاروائی کی جب خداداد کالونی سے ایک ایمیل بھیجی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے حساس اداروں نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق انصار الشریعہ کے نیٹ ورک سے ہے اور وہ جامعہ کراچی کا طالب علم ہے ۔ واضح رہے کہ انصار الشریعہ کا سرغنہ سریش صدیقی تاحال مفرور ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button