مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کا ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مندوب کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’ہیومن رائٹس واچ‘ کے مندوب کو فلسطینیوں کی طرف داری کے الزام میں ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کل سوموار کو اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں ’ایچ آر ڈبلیو‘ کے مندوب عمر شاکر کو ملک سے نکال باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے عمر شاکر کو اندرون فلسطین میں کام جاری رکھنے کی اجازت دی تھی مگر اب اس فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اسرائیل کی انتہا پسند تنطیم ’شورات ھدین‘ نے وزارت دخلہ کو درخواست دی تھی کہ وہ ہیومن رائٹس واچ کے مندوب کو ایک سال کے لیے مزید کام کی اجازت دینے کا فیصلہ منسوخ کرے۔
صیہونی تنظیم کی طرف سے وزارت داخلہ کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر شاکر ’اسرائیل دشمن‘ سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ صیہونی ریاست کے خلاف جھوٹ اور منفی پروپیگنڈہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button