ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی کسی شخص یا ملک کو اجازت نہیں دی جائے گی
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر نے بعض مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے میزائل نظام کے بارے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی کسی بھی شخص یا ملک کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایرانی فوج کے ڈپٹی کمانڈربریگیڈیر جنرل احمد رضا پور دستان نے بعض مغربی ممالک کی طرف سے ایران کے میزائل نظام کے بارے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے فوجی مراکز کے معائنے کی کسی بھی شخص یا ملک کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے میزائل سسٹم کے بارے میں بھی مذاکرات ممکن نہیں کیونکہ ایران اپنے روایتی دفاعی ہتھیاروں کے بارے میں کسی شخص یا ملک سے مذاکرات نہیں کرےگا اور نہ ہی ایسا مطالبہ قابل قبول ہے۔
جنرل پوردستان نے شام میں ایران کے فوجی مشیروں اور شام کے فوجیوں میں قریبی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش دہشت گردوں کا خاتمہ آخری مراحل میں پہنچ گيا ہے اور شام کا 90 فیصد علاقہ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔