ایران

ایران اور ہندوستان کے ثقافتی تعاون کے فروغ پر تاکید

رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے سیکریٹری حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی نے اپنے دورہ نئی دہلی میں ہندوستان کے اقلیتوں کے امور کے وزیر مختار عباس نقوی سے ملاقات میں ایران اور ہندوستان کے تعلقات کو تاریخی اور مثالی قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات ماضی سے کہیں زیادہ فروغ پائیں گے۔اس ملاقات میں ہندوستان کے اقلیتوں کے امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے بھی اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دنیا میں دہشت گرد گروہوں کو تنہا کرنے میں ایران اور ہندوستان کا ثقافتی تعاون موثر رہا ہے، کہا کہ دنیا کو اس وقت امن و صلح کی ضرورت ہے اور دہشت گرد گروہ اسلام اور پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔اس ملاقات کے موقع پر موجود ایران کے ادارہ ثقافت وارتباطات اسلامی   کے سربراہ ابوذر ابراہیمی ترکمان نے بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا کے پچاسی ملکوں کے ساتھ ایران کا ثقافتی تعاون جاری ہے، کہا کہ ایران اور ہندوستان، مشترکہ تاریخ و ثقافت کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کی تاریخ میں تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button