پاکستان
عراق جانے والے زائرین شدید مشکلات کا شکار، انتظامی ادارے بے بس
شیعیت نیوزـ : اربعین امام حسین ؑ کےلئے بائی روڈ سفر کرنے والے ہزاروں زائرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں ہزاروں زائرین پھنسے ہوئے ہیں جنہیں تفتان بارڈر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں زائرین نے احتجاج شروع کردیا ہے، زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری پاکستان بارڈر کراس کرنے دیا جائے تاکہ وہ اربعین کے موقع پر کربلا میں پہنچ سکیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے پارچنار سے کربلا جانے والے قافلہ کو پنجاب کی حدود میں داخلے سے روک دیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں سے گذارش ہے کہ وہ زائرین کے مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور پاکستان کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے انکی باآسانی کربلا روانگی کے اسباب مہیا کریں کیونکہ یہ انکی ذمہ داری ہے۔