ن لیگ کی حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار 96 مدارس کی نگرانی پر تیار نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

26 اکتوبر, 2017 00:00

شیعیت نیوز:  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ ہم نے کراچی میں دنیا کا بہترین ٹارگٹڈ آ پریشن کیا‘سندھ میں دہشت گرد بلوچستان کی سرحد سے آتے ہیں جبکہ ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ بارڈر پر سکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا ہے،ہم نے 96 مدارس کی فہرست وفاق کو دی جو بڑی محنت اور تحقیقات کے بعد بنائی گئی تھی، ان مدارس میں مشکوک سرگرمیاں چل رہی تھیں اور دہشت گردوں کو سہولتیں دینے بھی ملوث تھے لیکن وفاق ان مدارس کو واچ لسٹ (نگرانی) پر رکھنے کے لیے تیار نہیں ہوا جو نہایت افسوسناک عمل تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوفارن سروس اکیڈمی کے 29رکنی وفد نے ملاقات کے دوران کیا ۔مراد علی شاہ نے کہاکہ پہلے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی، لسانی اور فرقہ وارانہ عناصر کو پروان چڑھایا جا رہا تھا جبکہ مسلح دہشت گرد سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں گھس گئے تھے۔ شہر میں غیر ممنوعہ علاقہ بن گئے تھے تاہم ہم نے درپیش چیلنجز کا زبردست طریقے سے مقابلہ کیا اور کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت انہیں نشانہ بنایا۔ وزیراعلی نے کہاکہ سندھ میں 1980 میں ڈاکو راج تھا اور بغیر پولیس قافلے کے سفر کرنا مشکل تھا، ہم نے ڈاکوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، کراچی آپریشن کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا اگر شہریوں کی سپورٹ نہ ہوتی‘مراد علی شاہ نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا‘یہ دنیا کا بہترین ٹارگٹڈ آپریشن تھا ‘آپریشن میں 128218 مجرم گرفتار ہوئے اور 1258 مارے گئےتاہم اس وقت کراچی میں امن و امان کو پائیدار بنانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔

7:10 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔