پاکستان

کنٹرول لائن پربھارتی دہشتگرد فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

شیعیت نیوز: پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنٹرول لائن پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایک احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ نہتے شہریوں پر بھارتی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔بھارت اپنی فورسز کو سیز فائر معاہدے کے احترام کا پابند کرے۔

یاد رہے گزشتہ رات بھارتی فوج نے وادی لیپا کے نوکوٹ اور قیصر کوٹ گاوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button