پاکستان

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے 27 اکتوبر ملیر سے گورنر ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

شیعیت نیوز: لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے شیعہ مسنگ پرسنزریلیز کمیٹی کی جانب سے 27 اکتوبر، بروز جمعہ، بعد نماز مغربین ملیر سٹی سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ماتمی ریلی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ اعلان کرتےہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے اگلے مرحلے میں ملیر سٹی سے گورنر ہاوس تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر لاپتہ ہونے والے شیعہ جوانوں کی بازیابی کے لئے پہلے مرحلے میں جیل بھرو تحریک کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں علامہ احمد قبال رضوی اور علامہ حسن ظفر نقوی نے دیگر رفقاء کے ہمراہ اپنی رضاکارانہ گرفتاری پیش کی تھی، تاہم اب حکمت عملی تبدیل کرتےہوئے گورنر ہاوس تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا جو، جو 27 اکتوبر کو بعد نماز جمعہ ملیر سٹی سے شروع کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button