ایران

دشمن کی ہر سازش کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی

ایران کی فوج کے خاتم الانبیا ایئر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر بریگیڈیر فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ دشمن، اسلامی جمہوریہ ایران کے سلسلے میں اپنی روش کو مسلسل تبدیل کر رہا ہے لیکن ایران پوری طرح سے چوکس ہے-

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سبھی ثقافتی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس کا جواب دینے کے لئے تیار ہے-

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج اور خاص طور پر امریکا کی روش یہ ہے کہ پہلے وہ، ایک ملک میں فوجی اڈہ قائم کرتا ہے اور اس کے بعد اپنے مفادات کی تکمیل کے لئے قدم اٹھاتا ہے اور اس ملک کو اپنے مفادات کے لئے اپنی ایک ریاست میں تبدیل کرتا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button