داعش کی شام اور عراق میں پسپائی کے بعد 5 ہزار داعشی دہشتگرد گھر لوٹ آئے،رپورٹ
شیعیت نیوز: ایک نئی رپورٹ کے مطابق داعش کی شام اور عراق کے علاقوں سے پسپائی کے بعد ان کے کم از کم 5ہزار 600حامی اپنے ملکوں کو واپس لوٹے ہیں۔امریکی تھنک ٹینک سوفان سینٹر کا کہنا ہے گذشتہ دو برسوں میں 33 ریاستوں نے ایسے افراد کی واپسی کو رپورٹ کیا ہے۔پورٹ کے مطابق یہ افراد سکیورٹی اداروں کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہیں۔ واپس آنے والے ان افراد میں ایک اندازے کے مطابق برطانیہ سے جانے والے 850 افراد میں سے نصف شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے ان افرد میں زیادہ تر جیل میں ہیں یا منظر عام سے اوجھل ہیں اور یہ آنے والے کئی برسوں تک ایک سکیورٹی چیلنج رہیں گے۔داعش کو اس خطے کے بیشر حصے سے اب نکال دیا گیا ہے جہاں پر اس نے سنہ 2014 میں ʼخلافت کا اعلان کر کے دنیا بھر سے کئی افراد کو اپنی طرف مائل کیا تھا۔
واضح رہے کہ تکفیر ی دہشتگر دمدارس سے بھی کئ ہزار پاکستانی داعش کے ہمراہ لڑنے شام و عراق گئے تھے، جو بڑی تعداد میں پاکستان واپس آرہے ہیں اور ساتھ ہی یہ دہشتگرد پاکستانی امن کے لئے بھی شدید خطرہ ہیں۔