لبنان

شام کی تقسیم کی سازش کا خطرہ اب ٹل گیا شیخ نعیم قاسم

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے گزشتہ روز لبنان میں تعینات جمہوریہ آذربائیجان کے سفیرآغا سلیم شکراوف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ شام کو تقسیم کرنے کی سازش ٹل گئی اور شام اب دہشتگردی کے خلاف جنگ کے آخری مرحلے میں ہے.

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شامی قوم، مسلح افواج اور رہنماوں نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے مزاحمت کی مثال قائم کردی اور دہشتگردوں کو شکست دینے کے لئے طویل سفر طے کیا.

انہوں نے مزید کہا کہ شام میں امریکہ، ناجائز صہیونی حکومت اور بعض علاقائی ممالک کی دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے کے باوجود دہشتگردعناصر کے خاتمے کا دن قریب آرہا ہے.

متعلقہ مضامین

Back to top button