مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت

16 اکتوبر, 2017 00:00

غاصب صیہونی فوجیوں نے رام اللہ، جنین، بیت لحم اور مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کیا اور دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پندرہ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔دوسری جانب فلسطینی ماہر قانون محمد بسام نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ کو انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک سنہ انیس سو اڑتالیس کے مقبوضہ علاقوں میں آباد ڈیڑھ سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

11:04 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔