مقبوضہ فلسطین

فتح اور حماس کے مابین معاہدے کا خیرمقدم

فلسطین کی جهاد اسلامی نے فتح اور حماس کے مابین قومی مصالحت کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ عرب لیگ نے بھی فتح اور حماس کے مابین اس معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ فلسطینی عوام کے اہداف کے حصول اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر قبضہ کرنے کے سلسلے کو ختم کرنے کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ کل مغربی کنارے کی حکمران فلسطینی اتھارٹی کی جماعت الفتح اورغزہ انتظامیہ کی تنظیم حماس کے درمیان 10سال بعد مصالحت کا معاہدہ طے پا گیا۔

حماس اور الفتح کے مرکزی قائدین مصالحاتی عمل کے لیے 10اکتوبر سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود تھے۔

2007 میں فلسطینی گروپ حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والی پر تشدد جھڑپوں کے بعد سے غزہ پر حماس اور مغربی کنارے پر الفتح کا کنٹرول قائم ہے۔

فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے حال ہی میں غزہ کا غیر معمولی دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button