پاکستان

داعش کی امریکی حمایت کیلئے کرزئی کے بیان سے متفق ہوں، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

شیعیت نیوز: پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نصیر جنجوعہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ سابق افغان صدر حامد کرزئی سے اتفاق کرتے ہیں کہ امریکا افغانستان میں دہشت گرد تنظیم داعش کی حمایت کر رہا ہے۔ سابق افغان رہنما نے اپنے ایک حالیہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکی ایئرفورس داعش کے عسکریت پسندوں کو ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔ چین کے سفارت خانے میں سبکدوش ہونے والے سفیر سن ویڈونگ کے اعزاز میں ایک استقبالیے میں دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جی میں حامد کرزئی کی داعش کے بارے میں ان کے بیان سے اتفاق کرتا ہوں۔ میرا خیال ہے وہ درست کہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ پاکستان کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن کے آنے والے دورہ اسلام آباد کے دوران افغان مسئلے کو اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران افغانستان اور سی پیک کے معاملے پر تبادلہ خیال ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ کابل کے بعد پیش رفت ہور ہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button