پاکستان

جعفریہ الائنس اور شیعہ علماء کونسل کا جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: سابق سینیٹر علامہ عباس کمیلی کی سربراہی میں جعفریہ الائینس پاکستان اور علامہ ناظر عباس تقوی کی سربراہی میں شیعہ علماءکونسل کے نمانئدہ وفد نے بغدادی تھانے میں لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجاً گرفتاری دینے والے علامہ حسن ظفر نقوی سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا اور لاپتا شیعہ افراد کی عدم بازیابی اور شیعہ مسلمانوں کے بنیادی آئینی و قانونی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، علامہ عباس کمیلی اور علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ محب وطن بے گناہ شیعہ افراد کی جبری گمشدگی نے ان تمام لاپتا شیعہ افراد کے خاندانوں کیلئے انتہائی شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، جن کے گزر بسر کی مالی آسودگی کی ذمہ داری ان لاپتا شیعہ افراد کے کاندھوں پر تھی، بے گناہ شیعہ افراد کو جبری گمشدہ و لاپتا کرنا ان کے خاندانوں کے معاشی قتل کے مترادف ہے اور متاثرہ خانوادے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ اپنے بے گناہ اسیروں کی بازیابی تک خاموش نہیں بیٹھے گی، ہم ملت جعفریہ امن پسند لوگ ہیں، ہمارا موازنہ دہشتگردوں اور قاتلوں کے ساتھ نہ کیا جائے، علامہ حسن ظفر نقوی نے علامہ عباس کمیلی اور علامہ ناظر تقوی کے وفد کے ہمراہ ملاقات کیلئے آنے اور حمایت و اظہار یکجہتی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جیل بھرو تحریک تمام لاپتا شیعہ افراد کی بازیابی تک ہر صورت جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button