پاکستان

علامہ حسن ظفر نقوی نے گرفتاری دیدی، 13 اکتوبر کو مولانا احمد اقبال گرفتاری دیں گے

شیعیت نیوز: جیل بھرو تحریک کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے معاشرے میں چور ڈاکو، بھتہ خور اور تاوان حاصل کرنے والوں کو تحفظ ہے جبکہ عوام در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، عوام کے بنیادی انسانی حقوق کی پائمالی کی جا رہی ہے، ملت جعفریہ نے کبھی بھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا ہمیں آئین و قانون کی پاسداری کا درس دینے والے خود قانون و آئین کو پیروں تلے روند رہے ہیں، حکومتیں اپنی چوریوں کو چھپانے کے لئے قانون و آئین میں ترمیم کر رہی ہیں مظلوم بیس کروڑ عوام سے حکمرانوں کا کوئی سرو کار نہیں مقتدر ادارے بھی فقط زبانی کلامی وعدے کر رہے ہیں، ہم اپنا آئینی اور قانونی حق مانگ رہے ہیں اگر ہمارے افراد گناہ گار اور مجرم ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے پاکستان میں جنگل کا قانون راج کر رہا ہے بے گناہ افراد کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، ریاستی ادارے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ملت جعفریہ اپنے نے گناہ اسیروں کی رہائی تک خاموش نہیں بیٹھے گی، جیل بھرو تحریک پوری ملت جعفریہ کی تحریک ہے جیل بھرو تحریک کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا ، ہم پر امن لوگ ہیان ہمارا موازنہ دہشت گردوں اور قاتلوں کے ساتھ نہ کیا جائے ہماری وطن سے محبت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اس وطن کے بنانے والے ہیں حکمران پاکستان سے زیادہ پاکستان دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں ۔

مولانا حسن ظفر نقوی  کے ساتھ لاپتہ شیعہ جوان ثمر عباس کے والد ، رضی رضوی اور تصور حسین ایڈووکیٹ  نے بھی گرفتاری پیش کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 13 اکتوبر کو مولانا احمد اقبال ساتھیوں سمیت گرفتاری دیں گےبائیس اکتوبر کو ڈاکٹر علامہ عقیل موسی خراسان مسجد سے ساتھیوں سمیت گرفتاری دیں گے ستائیس اکتوبر کو مجاد عالم دین مرزا یوسف حسین اور ساتھیوں کے ہمراہ جامعہ مسجد نور ایمان ناظم آباد سے گرفتاری دیں گے آج میرے ساتھ ۹۰ سال کا شخص ایک اسیر کا باپ بھی گرفتاری دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button