پاکستان

یزیدی حکمرانوں کیخلاف حسینی کردار ادا کرنیکی ضرورت ہے ، ابوالخیر زبیر

شیعیت نیوز: جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے آستانہ عالیہ رکنویہ محمودیہ، محمود آباد قصور میں سرچشمہ ولائت زبدہ العافین عمدۃ الکاملین شیخ المشائخ واقف رموز اسرار الشاہ حضرت علامہ رکن الدین الوری رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت خواجہ خواجگاہ شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت یزیدی حکمرانوں کیخلاف حسینی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے، رسم شبیر ادا کر کے ہی دین اسلام کے پرچم کو بلند رکھا جاسکتا ہے، حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء نے کربلا کے میدان میں اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر کے رسول اللہ ﷺ کے دین کوہمیشہ ہمیشہ کیلئے بچا لیااورنواسہ رسول نے امام انبیاء حضور سرورکائنات ﷺ کے حقیقی وارث ہونے کی حیثیت سے ظلم و جبر،فسق وفجور کے ظالمانہ نظام کے خلاف جرأت و شجاعت،صبرو استقامت اور بے مثال ایثار و قربانی کی لازوال تاریخ رقم کی جو تاقیامت مسلمانوں کی رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزید کے پیروکار حکمرانوں نے عوام پر ظلم کا بازار گرم کیا ہواہے ،اسلام کے نام پرقائم ہونے ملک میں اسلام اور شعائر اسلام کا تمسخر اڑایاجارہا ہے، اسلام سے متصادم قوانین منظور کئے جارہے ہیں،دستور کی62اور63کی شقوں پر شب خون مارتے ہوئے سپریم کورٹ سے نااہل قرار دئیے جانے والے شخص کو پارٹی سربراہ بنانے کا بل منظور کیاگیاہے،حقوق نسواں کے نام پر بے حیائی کی آزادی کے قوانین پاس کئے گئے ہیں اورجب امت مسلمہ نواسہ رسولﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کے عزم میں مصروف تھی مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی قوم پر بجلی اورپیڑول بم ساکراپنے یزیدی طرز عمل کا برملا اعلان کیا گیاجس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس یزیدی طرز عمل کے خلاف حسینی کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button