دنیا

روہنگیا مسلمانوں کے بحران پراقوام متحدہ کا اجلاس

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یہ اجلاس کئی ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ۔

دنیا کے کئی ممالک نے آنٹونیو گوترس سے مطالبہ کیا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے میانمار کے مغرب میں راخین صوبے میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی آپریشن سے متعلق رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کی جائے۔

میانمار کی فوج کی مسلمان اقلیت کے خلاف کارروائی نے 4.2 لاکھ سے زیادہ افراد کو پڑوسی ملک بنگلادیش فرار ہونے پر مجبور کردیا جب کہ اقوام متحدہ نے اس کو نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار میں جاری تشدد سے بچنے کے لیے بنگلادیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر 4 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اب بھی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روہنگیا مہاجرین بنگلادیش پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button