ایران

ایران کی جانب سے متحدہ عراق کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد حسین باقری نے ایران کے دورے پرآئے ہوئے عراقی آرمی چیف آف اسٹاف میجر جنرل عثمان الغانمی کے ساتھ ملاقات میں خطے میں علیحدگی اور جغرافیائی سرحدوں کی تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عراقی قوم کی رائے کی اہمیت ہے اور صرف ایک متحد عراق کی حمایت جاری رکھیں گے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق میں علیحدگی اور سرحدوں کی تبدیلی ہمیں منظور نہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ایک واحد اور متحد عراق کی حمایت کرتا رہےگا.

اس ملاقات میں عراقی جنرل عثمان الغانمی نے کہا کہ سب کو پتہ ہے عراق پر یلغار ہوئی ہے مگر ہم جدوجہد جاری رکھیں گے اوردشمن کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور ہمارا مقصد نئےعراق کی تعمیر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button