عراق
ریفرنڈم میں شرکت کے لئے کرد عوام کو زبردستی لے جایا گیا
ریفرنڈم میں شرکت کے لئے کرد عوام کو زبردستی لے جائے جانے کے باوجود اس علاقے کے عوام کی جانب سے ریفرنڈم کا خیرمقدم نہیں کیا گیا اور لوگوں نے بہت کم شرکت کی۔مسعود بارزانی کی پارٹی کی جانب سے کردستان کے علاقے میں یہ ریفرنڈم ایسی حالت میں کرایاگیا کہ عراق کی حکومت اور پارلیمنٹ نیز عدلیہ نے اس ریفرنڈم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔علاقائی و عالمی سطح پر بھی عراقی کردستان کے علاقے میں ہونے والے ریفرنڈم کو مسترد کیاگیا ہے۔دنیا کے مختلف ملکوں، بین الاقوامی اداروں اوراہم شخصیات نے بھی عراقی کردستان کے ریفرنڈم کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اس قسم کے غیر منطقی اور غیر آئینی اقدام کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا اور اس سے عراق کے لئے ایک اور سخت بحران پیدا ہو جائےگا۔