پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں میں عشرہ مجالس منعقد ہورہے ہیں

شیعیت نیوزـ: ایام عزا کے عشرہ اول میں کراچی کے مختلف مقامات پر مرکزی عشرہ مجالس منعقد کی جارہی ہیں جس میں معروف علمائے کرام و ذاکر یں امام حسین علیہ سلام کے فلسفہ شہادت اور دیگر عنوان پر خطاب کررہے ہیں۔

شیعیت نیوز کے مطابق امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں عشرہ مجالس یکم تا 9محرم منعقد ہونگی پہلی مجلس بعد نماز ظہرین ،خطاب مولانا محمد نقی نقوی،دوسری مجلس شام ساڑھے4بجے ،خطاب علامہ عباس کمیلی،تیسری مجلس بعد نماز مغربین،خطاب آغا سید مبشر زیدی،مرکزی مجلس شب ساڑھے 9بجے ،خطاب علامہ عمران مہدی نقوی، آخری مجلس 11بجے شب ،خطاب علامہ سید اختر عباس زیدی(العربی)کرینگے

نشترپار کراچی میں شام پانچ بجے مرکزی عشرہ مجالس سے علامہ شہنشاہ نقوی خطاب کر رہے ہیں

مسجد حُر تیسر ٹاؤن میں عشرہ محرم کی مجالس10محرم تک روزانہ بعد نماز مغربین منعقد ہونگی،مولانا محمد علی مطاہری اوربہادر علی جوہر خطاب کرینگے، جبکہ 4محرم کو بعد ختم مجلس جلوس برآمد ہوگا ۔

امام بارگاہ شریکۃ الحسین (ع) گلستان جوہر میں مجالس بعد نماز مغربین منعقد ہورہی ہیںجسمیں علامہ ذکی باقری خطاب کررہےہیں۔

علامہ حسن ظفر نقوی نیو رضویہ سوسائٹی میں رات ۹ بجے خطاب کررہے ہیں جبکہ رات ساڑھ دس بجے آئی آر سی امام بارگاہ عائشہ منزل پر خطاب کریں۔

لند ن سے تشریف لائے ہوئے علامہ علی رضا رضوی صاحب خراسان امام بارگاہ سولجر بازار میں خطاب کررہےہیں۔

ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں مرکزی عشرہ مجلس سے نجف سے تشریف لائے ہوئے عالم دین علامہ ذہین نجفی رات 9 بجے خطاب کررہے ہیں۔

علاوہ ازین شہر کے دیگر حصوں میں بھی عشرہ مجالس کے سلسلے میں مجالس منعقد ہورہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button