لبنان

لبنانی صدر کی حزب اللہ لبنان کی قوی اور مضبوط حمایت

لبنان کے صدر میشل عون نے حزب اللہ کی قوی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو اسرائيل کی غاصب حکومت کے قبضہ سے لبنانی سرزمین کو آزاد کرانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے اور حزب اللہ نے لبنانی سرزمین کو اسرائیل کے قبضہ سے آزاد کرایا لہذا جب تک اسرائيل کا خطرہ باقی ہے تب تک حزب اللہ لبنان بھی باقی ہے۔

لبنان کے صدر نے کہا کہ حزب اللہ ایک لبنانی تنظیم ہے جسے 1985 ء میں لبنان کی سرزمین کو آزاد کرانے کے لئے تشکیل دیا گیا سن 2000 ء میں اسرائیل کو لبنان سے خارج ہونے پر مجبور کردیا گیا اس وقت ہمارا اس بات پر اعتقاد تھا کہ حزب اللہ لبنان کی ذمہ د اری پوری ہوگئی اور اب اسے ہتھیار واپس کرنے دینے چاہییں اور میں نے اس سلسلے میں سید حسن نصر اللہ سے 2006 میں ملاقات کی اورحزب اللہ سے ہتھیار واپس لینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے لیکن اسی سال اسرائيل نے ایک بار پھر لبنان پر حملہ کردیا ہم اب حزب اللہ سے ہتھیار واپس لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ لبنان پر ہر وقت اسرائیل کے حملے کا خدشہ اور خطرہ موجود ہے۔ لبنانی عوام کو حزب اللہ پر فخر ہے اور حزب اللہ نے لبنانی عوام اور لبنانی سرزمین کے تحفظ میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے اور لبنان قوم اور سرزمین کے تحفظ کی خاطر اس نے بہترین جوانوں کی قربانی پیش کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button