سعودی عرب اور اس کے اتحادی سیاسی راہ حل میں حائل ہیں

19 ستمبر, 2017 00:00

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے  اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سیاسی طاقتیں صنعا میں بحران کے سیاسی حل کی ہرکوشش کا خیرمقدم کرتی ہیں۔
الحوثی نے یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جرائم کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل پر مبنی اقوام متحدہ کی تجاویز کے بارے میں کہا کہ تحریک انصاراللہ خودمختار کمیٹی کی تشکیل اور غیرجانبداری کی حامی ہے تاہم سعودی عرب اور اس کے اتحادی، بڑی تعداد میں جرائم کر کے اس کمیٹی کی تشکیل میں حائل ہوگئے ہیں۔
محمدعلی الحوثی نے مزید کہا کہ سعودی عرب یمن میں اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکے گا کیونکہ ملت یمن اپنے امور اغیار اور ان لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دےگی جو باہر سے بیٹھ کر سیاست اور اس ملک پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تحریک انصاراللہ اور یمن کی نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما علی عبداللہ صالح جارح دشمن کے مقابلے میں اتحاد کی اہمیت سے بخوبی واقف ہیں اور اپنے مشترکہ موقف پر ثابت قدم رہیں گے

7:47 صبح مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔