پاکستان

تفتان : آٹھ سو سے زائد زائرین پچھلے سات دن سے بارڈر پر قید ہیں

شیعیت نیوز: ایران و عراق سے واپس آنے والے آٹھ سو سے زائد زائرین پچھلے سات دن سے پاکستان ہاؤس تفتان میں مقید ہیں۔زائرین میں خواتین، بچوں اور بوڑھے اور لائسنسداران افراد کی کثیر تعداد موجود ھے۔کانوائے بھیجنے کی مسلسل وعدہ خلافیوں کے خلاف پانچ بجے سے زائرین پاکستان ہاؤس میں احتجاج کر رہے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ہمیں وعدہ کے مطابق فی الفور یہاں سے روانہ کیا جائے تاکہ ہم اپنے علاقے میں ایام عزا منا سکیں۔ بصورت دیگر صبح ہم لوگ خود اپنی مدد آپ کے تحت روانہ ھو جائیں گے۔ جبکہ چار روز قبل پاکستان ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر کمشنر کوئٹہ امجد علی نے زائرین سے وعدہ کیا تھا کہ جب آپ کے سات سو افراد اکٹھے ھو جائیں گے تو چوبیس گھنٹوں میں کانوائے روانہ کر دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سینکڑوں زائرین کے پاس کھانے پینے کے لئے پیسے بھی ختم ھو چکے ہیں۔ اور متعدد موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بیمار ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button