پاکستان
کربلاء کا پیغام انسانیت کی بقاء اور فلاح کیلئے ہے ،علامہ حسن ظفر
شیعیت نیوز: آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی اور پیام ولایت فاؤنڈیشن کے تحت پیام کربلاء کانفرنس اور خدمت عزاداری ایوارڈ 2017ء کا اجتماع امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا ،جس سے خطاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہاکہ کربلاء کا پیغام انسانیت کی بقاء اور فلاح کیلئے ہے ،کیونکہ کربلاء والوں نے انسانوں کو جینے کا سلیقہ سیکھانے کے ساتھ ساتھ انسانیت کی حرمت اور قدر و منزلت کی بات کی آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ا س پیغام کو عام کیا جائے،اجتماع میں مولانا شہنشاہ حسین نقوی ،سید اقبال احمد رضوی،مولانا ناظر عباس تقوی،علامہ شبیر الحسن طاہری،فیصل ایدھی،ایس ایم نقی،رمضان چھیپا،سلمان مجتبیٰ،اقبال حسین بالی،انجمن شباب المومنین نے شرکت کی۔