پاکستان

حساس اداروں نے سپر ہائی وےسے انصار الشریعہ کے اہم کارندے کو گرفتارکر لیا

شیعیت نیوز: حساس اداروں  نے کراچی میں کامیاب کارروائی کے دوران انصار الشریعہ کے اہم کارندے کوگرفتار لیاہے، گرفتاردہشت گرد کنیز فاطمہ سوسائٹی میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار پرفائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کے نزدیک کارروائی کرکے انصار الشریعہ کے اہم کارندے محمد طلحہ کو گرفتار کرلیاہے، گرفتاردہشتگردکنیز فاطمہ سوسائٹی میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار پرفائرنگ کے بعد فرار ہوگیا تھا،ذرائعکے مطابق ملزم طلحہ کنیز فاطمہ سوسائٹی کے مقدمے میں نامزد ہے، ملزم طلحہ فرار دہشتگرد مزمل کا بھائی ہے، کنیز فاطمہ سوسائٹی میں مقابلے کے بعد مزمل، طلحہ اور سروش فرار ہوئے تھے۔دوسری جانب انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ راجہ عمرخطاب نے کہاہے کہ انصار الشریعہ میں شاہ زیادہ تر دہشت گرد الیکٹریکل انجینئرزہیں۔سانحہ صفورا میں ملوث سعدعزیزبھی ایک اسکالر سے ملنے کے بعد شدت پسند بنا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن پر حملے میں ملوث دہشتگرد حسان کے اہل خانہ اس کی سرگرمیوں سے واقف تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button