پاکستان

کراچی: سینٹرل جیل سے فرار 2 دہشتگرد افغانستان پہنچ گئے

شیعیت نیوز : کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے دہشتگرد چمن کے راستے افغانستان پہنچ گئے۔ سی ٹی ڈی نے اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرا دی، ملزمان تین ماہ قبل سینٹرل جیل سے فرار ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق تین ماہ قبل کراچی کی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے خطرناک دہشتگرد افغانستان پہنچ گئے۔کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر اداروں نے اپنی رپورٹ محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرادی۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگرد شیخ ممتازعرف فرعون اور احمدعرف منا چمن کے راستے افغانستان فرار ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس دہشتگردوں سے 30 گھنٹے پیچھے تھی۔ پولیس کو ایک روز گزرنے کے بعد فرار ہونے کا بتایا گیا تھا، دونوں دہشتگردوں کے تمام سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے دہشتگرد 13 اور 14 جون کی درمیانی شب سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس کی عدالت سے سریا کاٹ کر با آسانی فرار ہوگئے تھے۔ خطرناک قیدیوں نے جیل میں ہی اپنی داڑھیاں بھی صاف کیں۔ پولیس کو باتھ روم سے بلیڈ، پلاس اور قینچی ملی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button