عراق

الحویجہ میں 7 داعشی کمانڈر ہلاک

صوبہ کرکوک میں داعش کے خلاف اتحادی افواج نے داعش کے 7 سرکردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

کرکوک کے علاقے الحویجہ میں اتحادی لڑاکا طیاروں نے کارروائی کرکے داعش کے 7 کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز داعش کے خلاف اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے جنوب مغربی کرکوک میں فضائی کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 داعشی کمانڈر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے تمام دہشت گرد غیر ملکی ہیں۔

فضائی حملے میں داعش کی کئی بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کی گئی ہیں۔

حشد الشعبی کے کمانڈر جبارالمعموری کا کہنا ہے کہ داعش کے ایک اہم کمانڈر کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی گاڑی کے ذریعے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

واضح رہے کہ جنوب مغربی کرکوک کا الحویجہ نامی علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔

عراقی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اب کرکوک کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان احمد الاسدی کا کہنا ہے کہ تلعفر کی آزادی کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور عراقی فوج اب نہایت آسانی کے ساتھ تمام علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button