پاکستان

جامعۃ المنتظر نے ملک گیر طلبہ جماعت کو جامعہ میں کنوینشن کرنے سے روک دیا

شیعیت نیوز: جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نے بانی جامعۃ المنتظر علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی روش کے خلاف ملک کی واحد طلبہ جماعت آئی ایس او پاکستان کو جامعہ میں کنونشن کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس او پاکستان کی تاسیس سے لے کر ۲۰۱۳ تک آئی ایس اوپاکستان کا سالانہ ۳ روزہ کنونشن حجتہ الاسلام علامہ صفدر حسین نجفی مرحوم کی خواہش پر جامعہ المنتظرمیں منعقد ہوتا رہا تاہم ۲۰۱۴ میں جامعہ المنتظر کی انتظامیہ نے تعمیرات کے نام پر آئی ایس او پاکستان کو کنونشن کو کہیں اور منتقل کرنے کا کہا اور یہ طے پایا کہ تعمیرات مکمل ہونے کے بعد ملت کے طلبہ اپنا کنوینش واپس جامعہ المنتظر لے آئیں گے مگر تاحال جامعہ کی انتظامیہ آئی ایس او کو کنوینش کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جامعہ المنتظر کے پرنسپل علامہ قاضی نیاز اور علامہ ریاض حسین نجفی اس بات پر بضد ہیں کہ آئی ایس او پاکستان کو یہاں کنونشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خبر یہ ہے کہ اب  آئی ایس او نے کنوینش شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی کی قبر پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button