دنیا

نائیجیریا میں وہابی دہشت گردوں کے حملے میں 28 افراد ہلاک

نائیجیریا میں مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر 3 وہابی خودکش بمبار خواتین کے حملوں میں 28 افراد ہلاک، 82 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.ذرائع کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا کے شمال مشرقی حصے میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ میداگوری شہر کے قریب ایک مارکیٹ میں خودکش حملے میں 82 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظيم بوکوحرام کے 3 خودکش حملہ آوروں نے مذکورہ مارکیٹ کے قریب ہی واقع مہاجرین کے ایک کیمپ کے داخلی دروازوں پر خود کو دھماکوں سے اڑا لیا، بوکوحرام کی طرف سے گزشتہ 2 ماہ کے دوران نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وہابی دہشت گرد اکثر اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button