عراق

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا دہشت گردانہ حملہ

داعش کے دہشت گردوں نے ان فوجی اور سیکورٹی فورس کے اڈوں پر خودکش حملے کئے ہیں۔

دہشت گردوں نے یکے بعد دیگرے تین حملے کرکے دس عراقی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ عراق سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ دوہزار سے زائد عراقی خاندان پچھلے پانچ روز کے دوران تلعفر شہر سے جو داعش کے قبضے میں ہے فرار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ تلعفر شہر سے فرار کرنےوالے عراقی خاندان موصل کے جنوب میں بنائے گئے کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

عراق کی مشترکہ آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ تلعفر شہر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے شروع کردیئے گئے ہیں اور زمینی حملے بھی کسی بھی وقت شروع کئے جاسکتے ہیں۔

اس وقت عراق کے صرف تین شہر ہی تلعفر،القائم اور حویجہ داعش کے قبضے میں رہ گئے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button