پاکستان

دہشتگرد یوم آزادی پر بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے،فوجی ترجمان

شیعیت نیوز: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج تمام اداروں کی جنگ لڑرہی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد یوم آزادی پر بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے دہشت گردوں نے اپر دیر میں پناہ لے رکھی تھی ۔ اس آپریشن میں پاک فوج کا جانی نقصان بہت کم ہوا ہے،آپریشن ردالفساد دوسرےآپریشنز سے مختلف ہے ۔
پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردوں کے ارادے خاک میں ملا دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ختم ہو گی تو قانون کی حکمرانی قائم ہوگی انہوں نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں ۔ آپریشن ردالفساد میں تمام ادارے ملکر لڑرہے ہیں اور آپریشن ردالفساد کی کامیابی تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ممکن ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٓاپریشن فیزیکل مرحلہ 90؍ فیصد مکمل ہو گیا ، دہشت گردوں کی نشاندہی کےلئے تمام انٹیلی جنس ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا وہ وقت دور نہیں جب ہر شہری محفوظ ہوگا ،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہمارا آپریشن جاری رہے گا اور شہدأ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں ، شہدأ کے خاندان، ادارے قوم کا فخر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button