پاکستان

افغانستان سے کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد گرفتار ، سپاہ صحابہ داعش کے لئے کام کرتی ہے، دہشتگرد کا اعتراف

شیعیت نیوز: افغانستا ن سے کالعدم سپاہ صحابہ کا ایک دہشتگرد گرفتار ہوا ہے،جس نے اعتراف کیا ہے کہ اسکی برین واشنگ سپاہ صحابہ میں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق افغان سیکورٹی فورسز نے ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے جو افغان فورسز سے ایک جھڑپ کے دوران گرفتا ر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گرفتار دہشتگرد پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھتا ہے ۔

اس دہشتگرد نے میڈیا برییفنگ کے دوران اعتراف کیا کہ اسکا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے اور افغانستان میں داعش کے ہمراہ لڑنے کے لئے برین واشنگ بھی کالعدم سپاہ صحابہ نے کی، اس دہشتگرد نے بتایا کہ پاکستان میں کالعدم سپاہ صحابہ داعش کے لئے کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ ، اہلسنت و الجماعت، لشکر جھنگوی ایک تھالی کے ہی بیگن ہیں ، جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق اس دہشتگرد جماعت نے عالمی دہشتگرد جماعت داعش سے بھی اپنے تعلقات استوار کرلئے ہیں جو داعش کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف بھیانک سازشوں میں مصروف ہے، جبکہ انکی کئی دہشتگردانہ کاروائیوں کو پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے ناکام بھی بنادیا ہے۔

اب جبکہ اس تنظیم سے وابسطہ دہشتگرد دوسرے ممالک میں جاکرد ہشتگردی کے پاکستان کے نام کو بدنام کررہے ہیں ایسے میں ہمارے ملک کی غیور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس ملک دشمن دہشتگرد جماعت کے خلاف فوری کاروائی کرے جس نے منافقانہ شرافت کا لبادہ اُڑھ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button