پاکستان

مشرق افغانستان سے لیکر پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ تک دہشتگرد پھیلے ہوئے ہیں

شیعیت نیوز: شکار پور میں خودکش دھماکے سے قبل گرفتار کیے گئے نوجوان لڑکے عثمان نے پولیس کو دہشتگرد نیٹ ورک کے حوالے سے اہم معلومات دی ہیں، عثمان نے پولیس کو گواہی ، جس کی کاپی رائٹرز کو مل گئی ہے ، میں بتایا ہے کہ مشرق افغانستان سے لیکر پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ تک دہشتگرد پھیلے ہوئے ہیں، جہاں مدارس ،ٹریننگ کیمپ اور بم بنانے کی فیکٹریاں بھی موجود ہیں ، پولیس کو یقین ہے کہ مذکورہ نیٹ ورک جنوبی ایشیامیں داعش کا پروپیگنڈہ پھیلانے میں اسکی مدد کرچکا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ پاکستانی نیٹ ورک نے ا نتہا پسند گروپوں سے تعلق رکھنے والے کئی نامور جنگجوئوں کو ملادیاہے اور دولت اسلامیہ کے نظریے کو فروغ دینے کیلئے معاونت کر رہا ہے، عثمان کے اقرار جرم میں دولت اسلامیہ کا براہ راست نام نہیں لیا گیا تاہم پولیس کہتی ہے اسے یقین ہے کہ جس نیٹ ورک نے اسے بھرتی کرکے تربیت دی وہی پاکستان میں ہونے والے 5 مہلک فرقہ وارانہ بم دھماکوں کے پیچھے تھا جس میں سے 4 کی ذمہ داری شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے قبول کی تھی۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے سینئر افسرراجہ عمر خطاب کاکہناہےکہ داعش کا پاکستان میں کوئی ڈھانچہ نہیں،یہ فرنچائز نظام کے تحت کام کر رہی ہے اور یہ ماڈل پاکستان میں استعمال کی جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button